پنڈی گھیب شہر کی سیاست میں تبدیلی‘ پی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدر طارق محمود اور عطاء المصطفیٰ جمیل گروپ کے درمیان اتحام قائم

جمعہ 17 فروری 2017 23:51

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پنڈی گھیب شہر کی سیاست میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدر طارق محمود اور عطاء المصطفیٰ جمیل گروپ کے درمیان اتحام قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا، میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب کے منتخب کونسلر عطاء المصطفیٰ جمیل کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تحریک انصاف تحصیل پنڈی گھیب کے سابق صدر اور ملک سہیل خان کمڑیال کے دست راست سابق کونسلر طارق محمود نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت شرکت کی جس میں دونوں راہنماو،ْں نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہر کی سیاست میں عرصہ دراز سے نسل در نسل قابض وڈیرہ ازم کے خلاف ملکر سیاسی جدو جہد کرکے عوام کو ان کے حقوق دلائیں گے اس موقع پر منتخب کونسلر اظہر اقبال، محمد اکرم عرف اکی، سیٹھ ابراہیم، حافظ حضور سمیت سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے عطاء المصطفیٰ جمیل نے کہا کہ وہ جلد ہی باہمی مشاورت سے اس اتحادکے ضوابط طے کرکے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے ایک سوال کے جواب میں طارق محمود نے کہا کہ آمدہ عام انتخابات میں اگر عطاء المصطفیٰ جمیل پنجاب اسمبلی کی نشست پر امیدوار کھڑے ہوئے تو وہ ان کی بھر پور حمایت کریں گے ۔