دہشتگردی کی لہر وطن عزیزکیخلاف گہری سازش ہے‘ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول محمد راشد کی بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 23:51

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسئول محمد راشد نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی لہر وطن عزیزکے خلاف گہری سازش ہے۔حالیہ دھماکوں کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔لاہور،کوئٹہ،سیہون،اور ڈی جی خان میں ہونے والے حملوں میں ملک و اسلام دشمن عناصر ملوث ہیں۔

ان عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہیے اور ملک کا امن جلد بحال ہونا چاہیے۔ کسوکی روڈ حافظ آباد میں خطبہ جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دشمن چہار اطراف سے حملہ آور ہے۔ ہماری جغرافیائی و نظریاتی سرحدیں دشمن کا ہدف ہیں۔ جغرافیائی سرحدوںکا دفاع ہماری بہادر افواج کر رہی ہیں جبکہ نظریاتی سرحدوں کا دفاع عوام اور بالخصوص طلبا کے ذمہ ہے۔

(جاری ہے)

اس نازک صورتحال کے موقع پر دشمن ملک میں افرا تفری اور مایوسی پھیلانا چاہتا ہے۔ فوج اور عوام میں دوری اور بد اعتمادی کی فضا پیدا کرنا دشمن کا اہم ہدف ہے۔ نوجوان طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہ ایسی صورتحال میں طلبا کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔نوجوان آگے بڑھیں اور مایوسی کی فضا کو ختم کرتے ہوئے امید کا پیغام دیں۔ہمارے نوجوان خواہ وہ تعلیمی اداروں میں ہوں یا پنے علاقوں میں،ہر جگہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کریں۔

مسلکی و لسانی تعصبات اور فرقہ قاریت کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔ اس اہم ترین کام کے لیے طلبا سب سے موزوں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کا قلعہ اور محافظ ہے۔ یہاں کے نوجوا ن باصلاحیت ہیں اور انہیں اپنی صلاحیت اس ملک کے لیے پیش کرنی چاہیے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس آج طلبا کو اسی بات کی دعوت دیتی ہے کہ یہ ملک لا الہ الا اللہ کی بناد پر بنا تھا اور آج اسی نظریے کی بنیاد پر اس ملک کا دفاع اور استحکام ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :