لال شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکہ امن کے دشمنوں کی گہری سازش ہے ‘قوم کو تقسیم نہیں ہو نے دیں گے

تحریک انصاف خانیوال کی رہنما شاہدہ احمد کی صحافیوں کے وفدسے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 23:51

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)امن پیار ومحبت کاپیغام دینے والے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکہ امن کے دشمنوں کی گہری سازش ہے قوم کو تقسیم نہیں ہو نے دیں گے ‘حکومت دہشتگردوں کے سامنے بے بس نظرآتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار یونین کونسل حلقہ111کی چیئرمین اورپی ٹی آئی کی رہنما مسزشاہدہ احمد نے یہاں صحافیوں کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ پوراملک دہشتگردی کی زدمیں ہے مایوسی اوربے یقینی پھیل رہی ہے حکومت سخت اقدام اٹھائے اور ٹھوس لائحہ عمل طے کرے اورقومی ایکشن پلان پر عملی کیاجائے۔