خانیوال‘حافظ سعید کی نظر بندی کیخلاف جماعت الدعوة کے زیر اہتمام ٹریکٹروں پر احتجاجی ریلی کا انعقاد

جمعہ 17 فروری 2017 23:50

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف جماعتہ الدعوہ کا ٹریکٹروں پر احتجاجی ریلی ۔ تفصیل کے مطابق نماز جمعہ کے بعد جماعتہ الدعوہ نے جامع مسجد صدیق اکبر سے ٹریکٹروں پر حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف ٹریکٹروں پر ریلی نکالی۔

(جاری ہے)

چوک سنگلانوالہ پہنچ کر ضلعی قائدین نے ریلی سے خطاب کیا۔ مقرریں میں مولانا محمد سلطان ، عبدالوحید اور ضلعی مسئول نے کہا کہ حافظ سعید کو کس جرم میں نظر بند کیا ہوا ہے۔ ان کے خلاف کوئی مقدمہ تک درج نہیں انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے پہلے بھی عدالتوں نے ثبوت نہ ہونے پر حافظ سعید کو رہا کیا تھا اور اب بھی ایسا ہی ہو گا۔ ریلی میں 60 سے زائد ٹریکٹروں نے حصہ لیا۔