سرگودھا‘ ٹریفک کی2حادثات میں 2 خواتین جاں بحق ‘8سالہ بچی سمیت2شدید زخمی

جمعہ 17 فروری 2017 23:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ٹریفک کی2حادثات میں دو خواتین جاں بحق جبکہ 8سالہ بچی سمیت2افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ پر پل111کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے افرا د کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جبکہ مضروب موٹر سائیکل سوار کو نازک حالت کے پیش نظر فیصل آباد منتقل کر دیا گیا جبکہ چک نمبر128شمالی میں ہنڈائی ڈالہ کی ٹکر سے رکشہ میں سوار8سالہ بچی اقراء شدید زخمی ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :