تھانہ ریس کورس پولیس نے 03مبینہ ڈکیت گرفتار کر لیے

جمعہ 17 فروری 2017 23:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) تھانہ ریس کورس پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے تھانہ ریس کورس پولیس کو اطلاع ملی کہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں کچھ مشکوک اشخاص بیٹھے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے فدا مبین مسلح پستول 30بور معہ07روند، علی مسلح ریوالور32بور معہ03روند اور فدا مسلح خنجر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :