معاون خصوصی عبدالکریم کامردان میں پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر منیجمنٹ کا تفصیلی معائنہ

جمعہ 17 فروری 2017 23:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبد الکریم تورڈھیر جمعے کے روز طورو مردان میں پولیس سکول آف پبلک ڈس آرڈر منیجمنٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنگ پولیس مشتاق خان نے پولیس سٹیٹیجک فریم ورک ، پولیس وژن اور تربیت کے طریقوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

معاون خصوصی عبد الکریم توڈھیر نے مردان میں قائم کئے گئے پولیس سکول کی کارکردگی اور یہاں پولیس کو فراہم کی جانے والی تربیت کی افادیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کے حوالہ سے بڑی تبدیلی واقع ہورہی ہے اور انہیں جدید سہولیات اور درکار آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید مخالفت کے باوجود پولیس تربیت کیلئے سکولوں کے قیام کا بل اسمبلی سے پاس کرایا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتی انقلاب لانے کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی جس کے لئے 32ہزار کنال اراضی کی ضرورت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اس انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹرک اور ٹریکٹر بنائے جائیںگے اور صنعتی کارکنوں کو تربیت کی فراہمی کے بعد روز گار فراہم کیا جائے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ طورو مردان میں قائم اس پولیس سکول کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کیا تھا اور اب تک پولیس کی اس تربیت گاہ سے 2129 پولیس آفیسرز اور اہلکار مستفید ہو چکے ہیں۔

پولیس سکول کے صوبائی کوآرڈینیٹر کرنل ظفر گل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تربیت کیلئے یہ بہترین سکول ہے جہاں موجودہ تقاضوں کے مطابق پولیس افسروں اور جوانوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے اور مستقبل قریب میں اس تربیت کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ آخر میں مہمان خصوصی معاون خصوصی عبد الکریم تورڈھیر نے بارہ روزہ پولیس تربیتی کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :