قرض کی ادائیگی کے باعث ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

جمعہ 17 فروری 2017 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 22 کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 99 کروڑ 34 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 83 کروڑ11 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی قرض کی ادائیگی کے باعث ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :