چین کا 2020کے اختتام تک فائیو جی ملک بھر میں متعارف کرانے کا اعلان

چین میں فور جی ٹیکنالوجی صارفین کی تعداد دوگنا ہوگئی،چینی وزارت صنعت واطلاعات

جمعہ 17 فروری 2017 23:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چین میں فور جی ٹیکنالوجی صارفین کی تعداد گزشتہ برس سے دوگنا ہوگئی ، فور جی ٹیکنالوجی صارفین کی تعداد 2016کے اختتام پر 770ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ 2015میں یہ تعداد386ملین تھی ۔ چینی وزارت صنعت واطلاعات ٹیکنالوجی کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ چین کے موبائل فون صارفین کا58فیصد فورجی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

چین فور جی ٹیکنالوجی استعمال کرنیو الا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ۔ چین میں 2018تک 2ملین فور جی ٹیکنالوجی سٹیشن دیہاتوں اور قصوبوں میں لگائے جائیں گے ۔ چین اب فائیو جی ٹیکنالوجی پر تحقیقات کر رہا ہے ۔ توقع ہے کہ 2020تک فائیو جی ٹیکنالوجی بھی ملک متعارف کروا دی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں ریسرچ دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔ فائیو جی ٹیکنالوجی سے چین بین الاقوامی تعاون میں مزید مضبوط ہوگا۔ فائیو جی ،فور جی ٹیکنالوجی سے بہت تیز اور قابل اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :