امریکہ ون چائنہ پالیسی کی پاسداری کرے ،ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعہ 17 فروری 2017 23:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چین نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ ون چائنہ پالیسی کااحترام کرتے ہوئے تائیوان کے مسئلہ کو بہترین طریقے سے نمٹایا جائے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے جمعہ کوتائیوان میں امریکی انسٹیٹیوٹ کی حفاظت کیلئے امریکی میرین دستے بھیجے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہون چائنہ پالیسی کی پاسداری کرے گا ۔

امریکن انسٹیٹیوٹ ان تائیوان( اے آئی ٹی ) کے ایک نامور چیف نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ امریکہ اے آئی ٹی کی حفاظت کیلئے میرین دستے بھیجے گا ۔چین نے ہمیشہ امریکہ اور تائیوان کے بڑھتے سرکاری اور فوجی تعلقات پر اعتراض اٹھایا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اس معاملہ پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :