امن اور محبت کا پیغام دینے والے صوفی قلندر لعل شہباز کی درگاہ میں بم دھماکہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے، رکن اسمبلی ایاز سومرو

جمعہ 17 فروری 2017 23:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو نے سیوہن میں قلندر لعل شہباز کی درگاہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور محبت کا پیغام دینے والے صوفی قلندر لعل شہباز کی درگاہ میں بم دھماکہ کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے کیونکہ اسلام پیار، محبت، امن اور بھائی چارے کا دین ہے جو صرف امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں 70 سے زائد قیمتی جانیں ضایع ہونے پر اور 250 سے زائد زائرین کے زخمی ہونے پر دلی افسوس اور صدمہ پہنچا ہے پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ شہید کے لواحقین کے ساتھ ہر دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں انہیں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرکے سانحہ سیوہن میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے عبرت ناک سزائیں دیں جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :