محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے صوبے میں کرپشن کے خلاف اپنی چھاپہ مار کاروائیوں کو مزید تیز کردیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے صوبے میں کرپشن کے خلاف اپنی چھاپہ مار کاروائیوں کو مزید تیز کردیا ہے کردیا جس کے دوران کئی گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔ چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو کی ہدایت پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی سربراہی میں کے ایم سی کی کچی آبادی کے دفتر پر چھاپا مارا اور تمام متعلقہ ریکارڈ ضبط کر لیا، کے ایم سی کی کچی آبادی کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین پر 6اونچی عمارتیں تعمیر کی جارہی تھی۔

سرکاری زمین پر بننے والی ان 6 عمارتوں کو این او سی جاری نہ ہونے کے باوجود تعمیراتی کام کیا جارہا تھا۔ من پسند بلڈر کو غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر 73 کروڑ کی عمارتیں بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی کی کچی آبادی ونگ کا تمام ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ہے جسکی چھان بین کے بعد مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کاروائی کر کے ٹنڈو محمد خان کے انچارج ایکسائز انسپکٹر ظفراللہ گھالو کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ایکسائیزانسپکٹر پر کچی شراب بنانے والے گروپ کی معاونت کا الزام ہے۔ گرفتار انسپکٹر نے کچی شراب بنانے والے گروپ کو قانونی کاروائی سے بچانے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ یاد رہے کہ سندھ میں کچی شراب پینے سے 200 سے زائد افراد جان بحق ہوئے تھے۔

ایک اور کاروائی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کندھ کوٹ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹیو انجینئر عبدالرشید اور ٹینڈر کلارک عبدالکریم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے ورک آڈر جاری کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ درخواست گزار کی شکایت پر سول مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاروائی کر کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن کی ان کاروائیوں کو سرہاتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گااور محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ صوبے کی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کرپشن کی شکایات پر مختلف محکموں میں کاروائیاں کی جارہی ہیںاور کرپشن ایک ناسور ہے اور وہ اس ناسور کو ختم کر کے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :