یواے ای نے فٹ بال کےکھلاڑیوں پر”قضا“ کےہئیراسٹا ئل پرپابندی عائد کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 20:10

یواے ای نے فٹ بال کےکھلاڑیوں پر”قضا“ کےہئیراسٹا ئل پرپابندی عائد ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) : اسلامی تعلیمات کے مطابق ”قضا“ ہئیر اسٹا ئل غیر اسلامی تصور کیا جا تا ہے کیونکہ اس میں سر کا محض ایک حصہ تراشہ جاتا ہے،31 سالہ نوجوان گھانا سے تعلق رکھنے والے عرب گلف لیگ کے کھلاڑی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کچھ حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ یہ ہئیر اسٹائل اخلاقی اقدار پر مبنی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس کے باعث نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے حکا م نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج کے بعد کوئی اس قسم کے تراشے ہوئے بالوں میں دکھائی دیا تو اسے فوری طور پر معطل کردیا جا ئے گا۔کھلاڑیوں کو جاری کردہ تحریری حکم نامے میں یہ واضح ہے کہ جو اس ہئیر اسٹا ئل میں دکھائی دیا سے بلا تعطل نکال دیا جائے گا۔آساموگیان متحدہ عرب امارات کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ان 40 کھلاڑیوں کے گروہ میں سے ہیں جن کاہیئر اسٹا ئل غیراخلاقی ہے۔

متعلقہ عنوان :