سعودی عرب نے بنگلہ دیش سے پرندوں اورانڈوں کی درآمدات روک دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 فروری 2017 20:10

جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) :سعودی عرب کی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے بنگلہ دیش سے پرندوں اور انڈوں کی برآمدات پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

جانوروں کی صحت کی عالمی تنظیم او ای آئی نے بنگلہ دیش میں برڈ فلو کی تصدیق بھی کردی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے سعودی عرب میں جانوروں کی تمام تنظیموں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔