ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 17 فروری 2017 23:35

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں شرو ع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے دوران 132502 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔حکومت پنجاب پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد میں شامل ہو کر ہمیں اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ کرنا ہے ۔

اس موقع پرمحکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے،ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق کی صدارت میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانچ سال تک کی عمر کی1,32,502 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئی269 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 17 فکسڈ ٹیمیں اور242موبائل ٹیمیںبھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی تشکیل دی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی اور لوگوں میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں شعور اجاگر کریںگی ۔

مہم کی بھرپور کامیابی کے لئے 52 ایریا انچارج بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ،ڈی سی شیخوپورہ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور والدین ہرقیمت پر ا نسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیںعلاوہ ازیں تمام ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ انسدادِ پولیو کے عمل میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :