پنجاب میںشفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان کے حالات بے پناہ بہتر ہوئے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کی بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میںشفافیت ومیرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پاکستان کے حالات بے پناہ بہتر ہوئے ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری کی گواہی عوام خود دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے جس کے باعث حکومتی امور میں شفافیت ، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پرپاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے کرپشن کے سدباب کیلئے ٹھوس کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔

پولیس سمیت تمام اداروں میں بھرتیاں صرف اورصرف میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے تمام بڑے ترقیاتی منصوبے شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنانا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔