سیالکوٹ ‘پولیس جنرل بس اسٹینڈ پر اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو نے والے ملزم کو گرفتار کر نے میں ناکام

جنرل بس اسٹینڈپرناقص سیکیورٹی سسٹم باعث مسافر اور ٹرانسپورٹرزخوف وہراس میں مبتلا

جمعہ 17 فروری 2017 23:35

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سیالکوٹ پولیس جنرل بس اسٹینڈ پر اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو نے والے ملزم کو گرفتار کر نے میں ناکام ،جنرل بس اسٹینڈپرناقص سیکیورٹی سسٹم مسافر اور ٹرانسپورٹرزخوف وہراس میں مبتلا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ جنرل بس اسٹینڈپربدھ کی شام نامعلوم ملزم نجی اسٹینڈپر اسلحہ سے بھر ہوا بیگ چھوڑ کر فرار ہو گیا جس میں سے ایس ایم جی کی 3210 گولیاں، ایک میگزین اور ایک گولی جی تھری برآمد ہوئی ۔

جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر سب انسپکٹر افضل کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔ سب انسپکٹر افضل نے’’ آئی این پی‘‘ کو بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کا چہرہ واضح نہ ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جنرل بس اسٹینڈ کے 16فلائنگ کوچ کے 4،اے سی سٹینڈ کے 6،ٹیوٹا کے 8،خان پلازہ سمیت تمام سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہیں جن کو درست کرنے کیلئے مالکان کوہدایت جاری کی گئیں ہیں۔

لیکن اس پر عملدردرآمد نہ ہورہاہے۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی طرف سے بنائی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ سیالکوٹ کا سیکیورٹی سسٹم انتہائی ناقص ہے ،جنرل بس اسٹینڈ کی50کے قریب کسی بے پر سیکیورٹی گارڈ تعینات نہ ہے، اور نہ ہی مسافروں کو میٹل ڈیٹکٹر سے چیک کیا جاتا ہے، اور نہ ہی وال تھرو گیٹ نصب ہیں۔اسی طرح سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا بھی کوئی بندوبست نہ ہے اور نہ ہی رات کے وقت سیکیورٹی کیلئے لائٹس نصب ہیں۔

دوسری طرف ایس ایچ او کینٹ آصف گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل بس اسٹینڈ پر سیکیورٹی سسٹم انتہائی مضبوط اور فعال ہے تمام کیمرے او رمسافروں کو چیک کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری طر ف کنٹریکٹر مظفر اسلام صابی بٹ سے متعدد بار رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا

متعلقہ عنوان :