حکومت کرپشن کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘کرپٹ عناصر کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی

رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طاہر اقبال سندھو کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 17 فروری 2017 23:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) رکن پنجاب اسمبلی چوہدری طاہر اقبال سندھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کرپٹ عناصر کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ایس ای ڈرینج سرگودھا شاہد سلطان بھٹی اور ایکسیئن ڈرینج طارق خان کی کرپشن اور من مانیوں کے خلاف وہ آخرم دم تک ڈٹے رہیں گے، مذکورہ آفیسران نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔

تحصیل بھلوال، تحصیل کوٹمومن اور گرد و نواح کی ڈرینجز کی صفائی کے نام پرجعلسازی کی، ان ڈرینج کی حالت یہ ہے کہ انہیں پہچانا نہیں جا سکتا۔بعض ڈرینج کے پل اور کنارے خستہ حال ہیں جو سالوں سے مرمت نہیں کی گئی۔