نویں سالانہ نظریہٴ پاکستان کانفرنس کے آخری روز نظریہٴ پاکستان فورمز کی سرگرمیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی

جمعہ 17 فروری 2017 23:33

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کی زیر صدارت جاری نویں سالانہ سہ روزہ نظریہٴ پاکستان کانفرنس کے تیسرے اورآخری روز (آج) ہفتہ کو آٹھویں نشست کا آغا ز ساڑھے نو بجے صبح ہو گا جس میں پاکستان اور بیرون ملک قائم نظریہٴ پاکستان فورمز کی سرگرمیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اور اُن فورمز کے عہدیداران و اراکین اظہارِ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی نویں اور آخری نشست کا آغاز ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس میں مندوبین اور حاضرین کیلئے کھلا اجلاس منعقد ہو گا ۔علاوہ ازیں گروہی مباحثوں کی سفارشات ،آئندہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز ،قراردادیں ،اعلامیہ پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :