دنیا بھر میں 6کروڑ سے زائد افراد مرگی کے مرض میں مبتلا ہیں،پاکستان میں ایک فیصد آبادی مرگی کی مریض ہے، صرف ایک تہائی ادویات استعمال کرتے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سردارفخر امام اور دیگر ماہرین کاسیمینار سے خطاب
جمعہ 17 فروری 2017 23:33
(جاری ہے)
عوام میں مرگی کے علاج کا شعور و آگاہی پیدا کیا جانا چاہیے۔
پروفیسر ڈاکٹر سردار فخرامام نے کہا کہ مرگی کا مرض دماغی امراض میں سب سے اہم اور عام بیماری ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر گنگا رام ہسپتال کے نیورالوجی وارڈ میں مرگی کے علاج کے لئے تجربہ کار ڈاکٹر میسر ہیں اور ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیمینار سے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان‘ پروفیسر منظور احمد‘ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اطہرجاوید‘ پروفیسر نعیم قصوری‘ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورالوجیکل سائنس پروفیسر عاصم نعمان‘ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عدنان اسلم اور دیگر ماہرین نے خطاب کیا اور بتایاکہ مرگی کے مرض کے بارے میں توہمات اور باطل تصورات کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ مرگی کی وجہ کسی قسم کا جادوٹونہ یا آسیب نہیں ہوتا اور نہ ہی تعویذ دھاگے سے اس کا علاج ممکن ہے۔ماہر نیورالوجسٹ کی تشخیص کے بعد تقریباً تین سال میں شفایابی ممکن ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ عمومی طور پر مرگی کے مرض کو ایک سے دومنٹ جھٹکے لگتے ہیں۔ اس صورت میں اسے کروٹ دے کر لٹا دیں۔ گلے سے رومال یا ٹائی وغیرہ اتار دیں۔ دانتوں کو کھول کر پانی ڈالنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ دس منٹ سے زیادہ جھٹکوں کی صورت میں قریبی معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔ سیمینار میںپنجاب بھر سے ڈاکٹروں اور ماہرین نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.