دہشت گردی کی تازہ لہر حکومت اور اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،مفتی یوسف قصوری

جمعہ 17 فروری 2017 23:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری و دیگر رہنمائوں مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمن جاوید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی تازہ لہر حکومت اور اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہئے ، جو عناصر لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والی دہشت گردی کی آڑ میں فرقہ وارانہ سیاست کر رہے ہیں وہ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔

رہنمائوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ یہ وقت فرقہ وارانہ سیاست چمکانے کا نہیں وطن عزیز دشمنوں کے حملے کی زد میں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کنفیوژن دور کریں زمہ داری داعش اور طالبان قبول کریں یا کوئی اور گروپ پس پردہ پڑوسی ملک کا ہاتھ ہے جو پاکستان کی سی پیک کے ذریعے ہونے والی متوقع ترقی کا راستہ روکنا چاہتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے متاثرین کے ساتھ ہے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔