دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جان محمد بلوچ

جمعہ 17 فروری 2017 23:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) حالیہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے ایصال و ثواب کیلئے مرکزی دفتر بلدیہ ملیر میں قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیاجسمیں خصوصی دعا کی گئی ،قران خوانی میں چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس، چیئرمین عبدالخالق مروت ،میونسپل کمشنر عمران اسلم، کونسل اراکین ، بلدیاتی افسران و ملازمین، مدرسے کے بچے شریک ہوئے، چیئرمین ووائس چیئرمین بلدیہ ملیر نے درگاہ لعل شہباز قلندر،لاہور اور پشاورو مہمند دھماکے کی پر زور مذمت کی،دھماکوں میں پاک فوج،پولیس افسران و جوانوں، بچوں،مردوں و خواتین اور بے گناہوں کی شہادت پر کہا کہ دشمن پاکستان پر میلی آنکھ ڈال رہا ہے ، مگر پاک فوج ، رینجرز اور پولیس سمیت پاکستان کا بچہ بچہ انکے عزائم کو خاک میں ملائے گا، کمزور دہشت گرد بم دھماکوں سے پاکستانی قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے ، قوم کے حوصلے بلند ہیں ، بزدلانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر کو چن چن کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے، دہشت گردی کی حالیہ لہر قومی سانحہ ہے، دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلد صحتیابی عطا فرمائے، وفاقی حکومت اور امن برقرار رکھنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مستقبل میں دہشت گردی جیسے واقعات کو روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں،تاکہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :