ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے خلاف روہڑی اور اسکے گردنواح میں احتجاجی ریلیاں

شہداء کی مغفرت بلندی درجات کیلئے دعائیں ‘پاک فوج قدم بڑھاء و ہم تمارے ساتھ ہیں دہشت گردی نامنظور کے نعرے

جمعہ 17 فروری 2017 23:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف روہڑی اور اسکے گردنواح میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں شہداء کی مغفرت بلندی درجات کے لیے دعائیں پاک فوج قدم بڑھا و ہم تمارے ساتھ ہیں دہشت گردی نامنظور کے نعرے تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت پاکستان تنظیم السعید بزم رفیق ملت ،شاہ لطیف فاونڈیشن لطیفی جماعت کے زیر اہتما م مولانا صدر دین فیضی ،قاری عبدالماجد سعیدی،مولانا ابرار حسین سعیدی ،ہزارو خان سولنگی وسیم اللہ شیخ ی قیادت میں جامع قدیمی مسجد روہڑی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی نامنظور ،پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ نعرے درج تھے ریلی دریا بندر پرانی مچھلی مارکیٹ ،شاہی بازار سے ہوتی ہوئی لالا شہزادہ چوک پہنچی تو ریلی سے مولانا صدر دین فیضی قاری ماجد سعیدی ،ہزارو خان سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور پشاور کوئٹہ آوران اور سہون شریف میںہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیںظا لموں نے بے گناہ زائرین کو شہید کیا دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ایسے جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ان کے سہولت کاروں کو بھی سزا دینی ہوگی یہ وقت ایک دوسرے پر تنقید کرنے کا نہیں بلکہ متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا ہے پاک فوج آگے بڑھے قوم فوج کیساتھ کھڑی ہے فوجی عدالتیں دوبارہ چلا کر دہشت گردی میں ملوث عناصر کو سر عام پھانسی پر لٹکا یا جائے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ اولیاء کاملین بزرگان دین کے مزارات کو سیل کرنے کی بجائے وہاں پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے دوسری جانب بعد نماز جمعہ صالح پٹ کے علاقے جامع مسجد علی آباد آر ڈی 186شہر تک شعیہ علماء کونسل کی جانب سے سہون می ہونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت شعیہ علما کونسل ضلع سکھر کے صدر امداد حسین الحیسنی صالح پٹ کے صدر مولانا غلام غازی حجتی نیکی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی فوری بند کی جائے اور دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا ئیں دی جائیں تاکہ آئندہ کو ایسی جرت نہ کرے دریں اثنا ء جمعیت علماء اسلام تحصیل روہڑی کے امیر مولانا عبدالکریم عباسی ،قاری عبدالغفار سومرو ،امیر خان متقی ،عطاللہ عباسی ، درگاہ حاجنا شاہ حضوری کے گادی نشین میاں عبدالغفار قریشی، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما اور یوسی کوٹری کے چیئرمین سردار طارق علی خان پہنوار ،انجمن تاجران جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن تعلقہ روہڑی کے صدر میر زاہد حسین سولنگی، نائب صدر غلام سرور شر ،نسیم خان پٹھان ،لال چند ،تاج محمد مغل ودیگر نے اپنے پریس بیان میںواقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کر کے عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشتگرد عناصر اپنی سفاکانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

حکومت بڑھتی دہشتگردی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے

متعلقہ عنوان :