سکھر‘قریشی گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ‘ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار‘2 فرار

جمعہ 17 فروری 2017 23:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) قریشی گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت مین گرفتار ، دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ترجمان سکھر پولیس کے مطابق تھانہ سی سیکشن کے پولیس اہلکاروں نے دوران گشت قریشی گوٹھ تالاب کے قریب مقابلہ کے بعد ایک ملزم بشیر احمد چنہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسکے قبضے ایک ٹی پسٹل گولیاں برآمد کی ہے جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :