ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکے زیراہتمام لال شہباز قلندر دھماکہ کے شہدا ء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

جمعہ 17 فروری 2017 23:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکے زیراہتمام درگاہ لعل شہباز قلند ر کے شہدا ء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی ، دعائیہ تقریب کا انعقاد دہشت گردی کے واقعات کی مذمت ، دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات درگاہ لعل شہباز قلندر پر دہشت گردی اور ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونیوالوں کے ایصال ثواب کے لئے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکے زیراہتمام وائے ، کے ، ٹو اسکول میں فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقا د کیا گیا جس میں ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزرخسانہ شاہین منگیجو ، ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز چیئرمین بشیر احمد چنہ ، وائس چیئرمین روبینہ کیانی ، جنرل سیکرٹری شبانہ خاصخیلی ، پریس سیکرٹری سید حسن شہید ، شہزاد رضا ، فیاض احمد ، محمود الحسن ، ابراہیم مہیسر ، اساتذہ ، طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور شہید اء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کی گئیں اس موقع پر ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزرخسانہ شاہین منگیجو ، ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز چیئرمین بشیر احمد چنہ کہ کہنا تھا کہ سندھ صوفیاء کرام ، اولیاء کی سرزمین ہے سندھ دھرتی نے ہمیشہ امن و محبت کا پیغام دیا ہے درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش حملہ اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات امن تباہ کرنیکی سازش ہے دہشت گرد معصوم نہتے شہریوں کے خون کی ہولی نہلارہے ہیں دہشت گردی کے واقعات سیکورٹی اداروں کے لئے بڑا چیلنج ہے انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اور ملک ے دیگر صوبوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر کیا جائے ۔