سکھر ‘ سیکیورٹی مزید ہائی الرٹ ‘ ڈی آئی جی ، ایس ایس پی اور رینجرز کمانڈر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ درگاہوں ، مساجد اورامام با رگاہوں کے دورے

جمعہ 17 فروری 2017 23:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سکھر میں سیکیورٹی مزید ہائی الرٹ کر دی گئی ، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی اور رینجرز کمانڈر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ درگاہوں ، مساجد اورامام با رگاہوں کے دورے ، تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خود کش دہماکے کے بعد سکھر سمیت اندرون سندھ جمعہ کے روز سیکیورٹی کو مزید ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اورسکھر ضلع میں واقع درگاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں سمیت پبلک مقامات پر پولیس اور رینجرز کی بھا ری نفری تعینات کردی گئی ہے سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی سکھر سید فیروز شاہ کی قیادت میں ایس ایس پی سکھر محمد امجد شیخ اور رینجرز سکھر کے کمانڈر نے پولیس کی بھا ری جمعیت اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ صوفی بزرگ سید صدر الدین بادشاہ سمیت دیگر صوفی بزرگوں کے مزاروں اور درگاہوں ، مساجد اور امام با رگاہ کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے درگاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں کی سرچنگ بھی کی ڈی آئی جی سکھر سید فیروز شاہ نے سیکیورٹی کی صورتحال پر اطیمنان کا اظہار کیا اوربتایا کہ سکھر اور رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران کچھ مشکوک لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جا رہاہے اور اس کے تحت کاروائیاں بھی جا ری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :