لال شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملے کیخلاف سکھر مین مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں اور وکلاء کے مظاہرے اور ریلیاں

سانحہ سیہون سمیت حالیہ دہشت گر دی کے تمام واقعات کے ملزمان کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے ‘آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کا روسیع کیا جا ئے ، مظاہرین کا مطالبہ

جمعہ 17 فروری 2017 23:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش حملے کے خلاف سکھر مین مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں اور وکلاء کی جانب سے مظاہرے اور ریلیاں ، سناحہ سہیون سمیت حالیہ دہشت گر دی کے تمام واقعات کے ملزمان کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے اور آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کا روسیع کیا جا ئے ، مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزارپر گذشتہ روز ہونے والے خود کش حملیاور اسمیں انسانی جانوں کے ضیاع کے خلاف سکھر میں سیا سی سماجی اور مذہبی تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئی ہیں سنی تحریک کی جانب سے سکھرپریس کلب پر درگاہ لعل شہباز قلندر پر کود کش دھما کے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی سکھر کی وکلاء برادری نے سندھ بار کونسل کی اپیل پر عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرکے سیشن کورٹ سکھر کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اسی اطرح اصغریہ آرگنائیزیشن ،شیعہ رابطہ کونسل ، مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن ، انجمن حیدری کی جانب سے پرانہ سکھر حیدری مسجد سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہو تی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی رہنمائوں نے مظاہروں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئیدرگاہ لعل شہباز قلندرپر خود کش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ صوفی بزرگ کے مزار پر دہشتگردی کرنے والے کسی طور مسلمان نہیں ہیں اوران کے کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جا ئے اور درگاہ لعل شہباز قلندر سمیت حا?یہ دہشتگردی کے ہونے والے واقعات کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجا ئے اور آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار وسیع کرکے پورے ملک تک پھیلایا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :