سیالکوٹ,سانحہ سہیون میں دہشت گردوں نے ظلم کی انتہاکرد ی،شہزاداکبربٹ

دہشت گرد معصوم لوگوں کی جانیں لیکرسمجھ رہے ہیں کہ وہ بڑا بہادری کاکام کررہے ہیںان کے اس عمل سے پاکستانی قوم خوف زدہ ہوجائے گی تویہ ان کی غلط فہمی ہی,چیئرمین ہیومن ویلفیئرآرگنائزیشن پاکستان

جمعہ 17 فروری 2017 23:31

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) سانحہ سہیون میں دہشت گردوں نے ظلم کی انتہاکردی۔ہیومن ویلفیئرآرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین شہزاداکبربٹ نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کی جانیں لیکرسمجھ رہے ہیں کہ وہ بڑا بہادری کاکام کررہے ہیں اوران کے اس عمل سے پاکستانی قوم خوف زدہ ہوجائے گی تویہ ان کی غلط فہمی ہے ان کی بزدلانہ کاررائی اب ان کے انجام کاباعث ثابت ہونگیں ملک کے اندرتسلسل سے دہشت گردی کے واقعات پاکستان مخالف قوتوں کی طرف سے ایک گھناؤنی سازش ہے مگرپاکستانی عوام اورافواج پاکستان کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے پوری قوم سانحہ سہیون شریف پرغمزدہ اورسوگ کے عالم میں ہے شہداء کے لواحقین کے ساتھ پوری قوم کی ہمدردیاں ہیں دہشت گردوں نے تمام حدیں کراس کردیں ہیں اب حکومت کودہشت گردی کاناسور جڑ سے اکھاڑنے کے لئے آخری حدتک جانا چاہیے دہشت گردوں کاجو بھی حمایتی ہے اسے بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیاجائے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس مشکل گھڑی میں پوری قوم متحد ہے اورپاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف سینہ سپر کھڑی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی موجودگی میں دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان کاکچھ نہیں بگاڑسکتی ان شاء اللہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :