سیالکوٹ,صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کا صحت یابی کے بعد ٹائیلز کے منصوبے کا افتتاح

انتخابات میں عوام سے کئے جانے والے وعدوں کو نبھایا جائے گا خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے گا مسلم لیگ ن کا متمع نظر صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے , محمد منشاء اللہ بٹ

جمعہ 17 فروری 2017 23:30

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کا صحت یابی کے بعد ٹائیلز کے منصوبے کاپہلا افتتاح۔ اس مو قع پر انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پنجاب کے تحت امسال ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے یونین کونسل شہاب پور ہ میں گلیوں اور سیوریج کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس سے ناصرف یوسی شہاب پورہ کی پسماندگی ختم ہوگی بلکہ علاقہ کے عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔

انہون نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کا بے حد شکر گذار ہوں جو میری صحت اور تندرستی کیلئے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں ان کی بے پناہ محبت ہی میری زندگی کا سرمایہ ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے دربار شہاب شاہ ولی کے محلہ میں 50لاکھ روپے کی لاگت سے لگائی جانے ٹف ٹائیلز کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد علاقہ کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین یونین کونسل شہاب پورہ حاجی ملک سرفراز، وائس چیئرمین قمرالزمان بٹ، طارق کپانوالہ، شبیر مغل، عمران گوگا،عمران بٹ، احمد مغل، آغا قیصر کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اور عوام سے کئے جانے والے تمام وعدوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات میں عوام سے کئے جانے والے وعدوں کو نبھایا جائے گااور خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا متمع نظر صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے اور خدمت کا یہ سفر قائد ین مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہبا زشریف اور خواجہ محمد آصف کی قیادت میں جاری و ساری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ پی پی 123میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور علاقہ کے عوام کی تمام محرومیوں کے ازالہ کیلئے جامع منصوبے پر کام جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں مواصلات، صحت ، تعلیم ،صفائی وستھرائی اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے 7ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے پائپ لائن میں ہیں ان منصوبوں پر غور جاری ہے اورجلدہی وزیر اعلیٰ پنجاب سے حتمی منظوری کے بعد ان منصوبوں پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کی یونین کونسل شہاب پورہ آمد پرچیئرمین یونین کونسل شہاپ پورہ حاجی ملک سرفراز اور علاقہ کی عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ کچا شہاب پورہ اب کچا نہیں رہا اس کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کچا شہاب پورہ کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی کا اظہار کیا ہے اور ہماری جماعت بھی ان کو ہر گز مایوس نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :