سہون شریف دھما کہ،گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کومبنگ آپریشن

100دہشتگرد ہلاک، درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا افغانستان کو 76دہشتگردوں کی فہرست فراہم کر دی گئی، آئی ایس پی آر

جمعہ 17 فروری 2017 23:30

سہون شریف دھما کہ،گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں کومبنگ آپریشن
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) سہون شریف دھماکے کے بعد24گھنٹے میں ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران 100دہشتگرد ہلاک، درجنوں کو گرفتار کر لیا گیا، افغانستان کو 76دہشتگردوں کی فہرست فراہم کر دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں انٹیلی جنس بیس کو مبنگ آپریشن کیا گیا اور 24گھنٹے کے دوران آپریشن میں100سے زائد دہشتگرد مارے گئے جبکہ کئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ہلاک اور گرفتار دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کو گزشتہ رات سے بند کر دیا گیا ہے، افغانستان کو 76دہشتگردوں کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے، اور ان کی پاکستان کو حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور سیکیورٹی اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، افغان سرحد سے غیر قانونی آمدرفت ہرگز نہیں ہونے دی جائے گی، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں،76دہشتگرد سرحد پار محفوظ پناہ گاہوں میں چھپے ہیں، پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، خفیہ ایجنسیوں کو دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

( وقار)

متعلقہ عنوان :