عافیہ کو وطن لائے بغیر غدار وطن شکیل آفریدی کی رہائی قوم سے غداری کے مترادف ہوگی، پاسبان

جمعہ 17 فروری 2017 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور اورنگی ٹا?ن کے آرگنائزر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی عافیہ کو وطن لائے بغیر شکیل آفریدی کو آسانی کے ساتھ امریکہ بھیج دینا ملک و قوم سے بہت بڑی غداری کے مترادف ہوگا اگر غدار وطن شکیل آفریدی کی رہائی کے لئے وزیر اعظم پاکستان امریکہ کی طرف جھکا?دکھاسکتے ہیں تو پاکستانی قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکہ سے بات کرنے میں شرم کیوں محسوس کررہے ہیں صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ افسوسناک ہے۔

پاکستان کی عزت و غیرت امریکہ کی قید میں ہے اور پاکستانی قوم بار بار وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کا وعدہ یاد دلاتی آرہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اپنا وعدہ وفا کریں اور غیرت و جرات مندی کا ثبوت دیں۔ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں اورنگی ٹائون میں منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر اورنگی ٹائون کے زونل آرگنائزر حیدرعلی ، ابرار حسین ، سنان و دیگر بھی موجود تھے۔

پاسبان رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ سے میاں محمد نوازشریف نے جو وعدے کیے تھے۔ اقتدار ملنے کے بعد یہ تمام وعدے بھول گئے اور اقتدار کے نشے میں ہیں۔وہ یاد رکھیں کہ ایک دن انہیں پھر عوام کے درمیان ووٹ مانگنے آنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لاکر وزیر اعظم ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کرسکتے ہیں اور ایک عظیم لیڈر کہلا سکتے ہیں، پاسبان رہنما?ں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو اگر واپس نہ لایا گیا تو پاکستانی عوام حکمرانوں کو عام انتخابات میں مسترد کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :