یورپی رہنما عالمی معیشت کے فروغ اور عالمی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے متحد ہو جائیں،چین

جمعہ 17 فروری 2017 23:26

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) چین نے یورپی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا کی معیشت کے فروغ اور عالمی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے متحد ہو جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چینی وزیر خارجہ ژی وانگ نے جرمنی کے شہر بون میں جی 20 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی فیڈریکا سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور یورپ کو تزویراتی مشاورت اور تعاون مزید بڑھانا چاہئیے کیونکہ مختلف اہم عالمی امور پر فریقین کا یکساں موقف ہے۔ اس موقع پر موگرینی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین عالمی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں چین کے ساتھ تزویراتی تعاون بڑھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :