سلواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی

جمعہ 17 فروری 2017 23:26

براٹس لاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سلواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ایوان بالا میں ایک زور دار بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی جس میں 60 اراکین پارلیمنٹ نے ان کی برطرفی کے حق میں جبکہ 70 اراکین نے ان کی برطرفی کے خلاف ووٹ دیئے اور اس طرح ان کے خلاف دائر عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث لائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :