برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی تبدیلی کے لیے مہم شروع

جمعہ 17 فروری 2017 23:26

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے کی تبدیلی کے لیے مہم شروع کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں ایک ایسی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت عوام کو یورپی یونین چھوڑنے کا فیصلہ تبدیل کرنے پر قائل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لندن میں مہم کا آغاز کرتے ہوئے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہاکہ لوگوں نے یورپی یونین چھوڑنے کے اصل اثرات کا ادراک کیے بغیر ریفرنڈم میں ووٹ دیا اس لیے اب اس فیصلے کی تبدیلی کے لیے مذکورہ مہم شروع کی گئی ہے جو انتہائی ضروری ہے کیونکہ یورپی یونین چھوڑنے کے ہماری آئندہ نسلوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :