پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 212.59 پوائنٹس کی کمی سے 49375.71 پوائنٹس پر بند
جمعہ 17 فروری 2017 23:21
(جاری ہے)
اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 64.28 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 518.52 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔
دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 0.95 پوائنٹس کے اضافے سے 20272.16 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 131.77 پوائنٹس کی مندی سے 17625.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 11.13 پوائنٹس کی تیزی سے 23500.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 416 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 225 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 178 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 379 روپے کے اضافے سے 7959 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ملت ٹریکٹرز کے حصص کی سودے بھی 52.63 روپے کی تیزی سے 1105.41 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک لمیٹڈ اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 204.77 روپے کی مندی سے 4221.23 روپے اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 67.80 روپے کی کمی سے 1288.27 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 84 لاکھ 2 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.83 روپے سے شروع ہو کر 9.99 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے 2 کروڑ 50 لاکھ 1 ہزار 500 حصص کے سودے 22.83 روپے سے شروع ہو کر 22.83 روپے پر ہی بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 37 کروڑ 33 لاکھ 3 ہزار 210 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 32 کروڑ 86 لاکھ 51 ہزار 515 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 98 کھرب 16 ارب 93 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 473 روپے سے کم ہو کر 97 کھرب 98 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ 85 ہزار 433 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 116 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 5 کروڑ 12 لاکھ 73 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کا کمی
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاورباری ہفتہ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا
-
ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لئے مارکیٹنگ اور کال سینٹر مینجمنٹ کی گائیڈ لائنز جاری کردیں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 8 ماہ کے دوران نمایاں اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کےدوران استحکام رہا
-
گوادر میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 4.54 ارب روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری
-
ایل پی جی مافیا سرگرم، قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا
-
ایل پی جی مافیا سرگرم، قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا بڑا اضافہ
-
اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید کردی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.