ایچ ای سی نے طلباء کی سہولت کیلئے ای پورٹل سسٹم کے ذریعے پاکستان کوالیفیکیشن رجسٹرڈکا اجراء کر دیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے طلباء کی سہولت کیلئے ای پورٹل سسٹم کے ذریعے پاکستان کوالیفیکیشن رجسٹرڈ (پی کیو آر) کا اجراء کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان نے بتایا کہ سٹیک ہولڈرز اس سسٹم کے ذریعے آن لائن ایچ ای سی سے منظور شدہ پاکستانی یونیورسٹیوں اور ڈگری پروگرامز کا جائزہ لے سکیں گے۔ پی کیو آر میں ایچ ای سی سے منظور شدہ تمام یونیورسٹیوں اور اس کے پروگرامز کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ طلباء کو یونیورسٹیوں اور پروگرامز کے انتخاب میں معاون ثابت ہو گا اور بعد ازاں یونیورسٹیوں اور پروگرامز کے ایچ ای سی سے رجسٹرڈ نہ ہونے سے پیدا ہونے والی پریشانی اور مسائل سے بچا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :