خواتین پبلشرز کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ سیکریٹری اطلاعات سندھ

جمعہ 17 فروری 2017 23:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سیکریٹری اطلاعات سندھ عمران عطا سومرو نے کہا ہے کہ خواتین پبلیشرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، خواتین پبلیشرز اور ایڈیٹرز معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ان کے ساتھ تعاون کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین پبلیشرز اور ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں اے پی این ایس خواتین پبلیشرز کی چیئر پرسن فوزیہ شاہین، زاہد عباسی، حسینہ جتوئی، بلقیس جہاں، سدرہ خٹک شامل تھیں۔ وفد نے سیکریٹری محکمہ اطلاعات کو یہ بھی نشاندہی کی کہ انہیں حکومتی سطح پر ہونے والے پروگراموں میں بھی شرکت کی دعوت نہیں دی جاتی۔ عمران عطا سومرو نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کی اس شکایات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :