ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سونامہنگاہوگیا

فی تولہ سونے کی قیمت50ہزار600 سے بڑھ کر50ہزار700روپے پرجاپہنچی

جمعہ 17 فروری 2017 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میںفی اونس سونے کی قیمت میںاضافے کے بعدملک بھرکی صرافہ مارکیٹوںمیںبھی سونامہنگاہوگیا۔جمعہ کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں4ڈالرکے ریکارڈاضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1241ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت میں100روپے کااضافہ ریکارڈکی گیاجس کے بعدکراچی،لاہور،اسلام آباداورراولپنڈی کی صرافہ مارکیٹوںمیںایک تولہ سونے کی قیمت50ہزار600روپے سے بڑھ کر50ہزار700روپے پرجاپہنچی اسی طرح86روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار457روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت760روپے پربرقراررہی ۔#