روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان
تازہ ترین : 1

روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان

یوروکی قدرمیں15پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا، برطانوی پائونڈ کی قیمت کم ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2017ء)انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںکمی کارحجان دیکھاگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.82روپے سے کم ہوکر104.80روپے اورقیمت فروخت104.87روپے سے کم ہو کر104.85روپے پرآگئی اسی طرح10پیسے کی نمایاںکمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید107.10روپے سے گھٹ کر107روپے اورقیمت فروخت107.30روپے سے گھٹ کر107.20روپے ہوگئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں15پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت فروخت115.10روپے سے بڑھ کر115.25روپی پرجاپہنچی جبکہ75پیسے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید133.50روپے سے کم ہو کر132.75روپے اورقیمت فروخت135روپے سے کم ہو کر134.25روپے ہوگئی ۔#
وقت اشاعت : 17/02/2017 - 23:16:13

اپنی رائے کا اظہار کریں