کاروبارکے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی زدمیں آگئی

کے ایس ای100انڈیکس2بالائی حدکھوتاہوا49300پوائنٹس سطح پربندہوا سرمایہ کاروںکی18ارب سے زائدروپے ڈوب گئے،حجم98کھرب سے گھٹ کر97کھرب رپے پرآگیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)کاروبارکے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی زدمیںرہی اورکے ایس ای100انڈیکس2بالائی حدکھوتاہوا49300پوائنٹس سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکی18ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کاحجم98کھرب سے گھٹ کر97کھرب رپے پرآگیا۔جمعہ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں212.59پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس49588.30پوائنٹس سے کم ہو کر49375.71پوائنٹس پرآگیااسی طرح161.82پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس26695.57پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33548.84پوائنٹس سے گھٹ کر33484.56پوائنٹس پربندہوا۔

جمعہ کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں18ارب85کروڑ3لاکھ39ہزار40روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم98کھرب16ارب93کروڑ23لاکھ24ہزار473روپے سے کم ہوکر97کھرب98ارب8کروڑ19لاکھ85ہزار433روپے رہ گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کومارکیٹ میں37کروڑ33لاکھ3ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو20ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ جمعرات کے روز26کروڑ32لاکھ60ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو14ارب روپے تک محدودرہی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روزمجموعی طورپر416کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی225کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،178میںکمی اور13کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ2کروڑ84لاکھ،پاورسیمنٹ لمیٹڈ2کروڑ50لاکھ،دوست اسٹیل لمیٹڈ2کروڑ42لاکھ،عائشہ اسٹیل مل1کروڑ98لاکھ اوربینک آف پنجاب1کروڑ56لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھائومیں379روپے اورملت ٹریکٹرزکے بھائو میں52.63روپے کا اضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائومیں204.77روپے اورسپائیرٹیکسٹائل کے بھائو میں67.80روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔#