سہیون شریف خودکش دھماکہ میں جاں بحق محراب پورکی 5سالہ بچی آبائی قبرستان میں سپردخاک‘مختلف تنظیموں کی ریلیاں

جمعہ 17 فروری 2017 23:14

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سہیون شریف خودکش دھماکہ میں جاں بحق محراب پورکی پانچ سالہ بچی آبائی قبرستان میں سپردخاک،مختلف تنظیموں کی ریلیاں ،پاکستان فلاح پارٹی سندھ کی صدرسانحہ سیہون کی مذمت، حکومت پر کڑی تنقیدگذشتہ رات سانحہ سیہون میں شہید اعظم خاصخیلی کی بیٹی کلثوم کو آج گائوں سومر خاصخیلی کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نمازہ جنازہ میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،مرحومہ کی دو ماہ بعد شادی طے تھی، سانحہ سیہون شریف کیخلاف آج شیعہ تنظیم شیعہ علماء کونسل،وحدت المسلین ،جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاںنکالیں گئیں،دوسری جانب پاکستان فلاح پارٹی سندھ کے صدر محمد رمضان مغل نے دنیا سے باتیں کرتے ہوئے سانحہ سیہون کی بھرپورمذمت اوراسے حکومتی نااہلی قرار دیا،ان کی کہنا تھا کہ حساس اداروں کی بروقت آگہائی کے باوجود لاہور،کوئٹہ،پشاور اور اب سیہون میں حضرت شہباز قلندرکے مزار میں خودکش دھماکہ حکومت کی ناکامی ہے جو عوام کی حفاظت نہیں کرسکتے وہ حکومت چھوڑ دیں۔

متعلقہ عنوان :