حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام ہوگئی ہے‘ ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں پر سخت تشویش ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد ناگزیر ہے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کابیان
جمعہ 17 فروری 2017 23:13
(جاری ہے)
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں پر سخت تشویش ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد ناگزیر ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت سے مکمل تعاون کیا لیکن حکومت علاقائی صورت حال اور بین الاقوامی حالات کو سمجھنے سے قاصر ہے۔
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے علاقائی اوربین الاقوامی تعلقات کو اہمیت نہیں دی اور حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہی، وزارت خارجہ اوروزارت داخلہ اپنے کردارنبھانے میں ناکام ہو چکی ہیں جب کہ وزارت خارجہ کو وزیرکے بغیرچلا کرنااہلی کا ثبوت دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسیہون شریف میں درگاہ لعل شہبازقلندرمیں خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 80 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.