پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 17 فروری 2017 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد نہیں کیا جاسکتا جبکہ وفاقی حکومت قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئی50فیصد تک سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے اس کے علاوہ حکومت ایک ماہ کی بجائے پندرہ روز کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کررہی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سیلز ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قراردیاجائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔