چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے ہر کاروباری شخص کا اپنا منصوبہ ہے، ملک طاہر جاوید

جمعہ 17 فروری 2017 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کے ہر کاروباری شخص کا اپنا منصوبہ ہے ․ اس کی حفاظت کے لیے حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ موجود رہیں گے ․عظیم الشان منصوبے کو سبو تاژ کرنے کی باتیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ․ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے بچ نہیں سکیں گے بہت جلد مکافات عمل کا شکار ہو کر رہیں گے ․لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید نے لعل شہبازقلندر کی درگاہ پر دھشت گردی کے واقعہ میں 76 مرد و خواتین اور بچوں کی شہادت اور 200 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے پر شدید غم و غصے اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت فوج عوام اورکاروباری طبقہ اپنے دشمن اوراس کے ناپاک مقاصد کو جان اور پہنچان چکے ہیں ․ دشمن کو پاکستان کا خطے میں معاشی طاقت بننا کسی طور گوارا نہیں ․ سامنے آکر مقابلہ کی ہمت نہیں ․ 1965 کی ایک رات شب خون مارنے کا مزہ چکھ چکا ہے جب پاک فوج اور عوام ایک ہو گئے اور دشمن دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوا تھا ․ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ افواج پاکستان کے اپریشن ضرب عضب سے دشمن کے پالتو وحشی جانور تتر بتر ہو گئے اور ان کے ٹھکانے نیست و نابود کر دیئے گئے تھی․ ․ دوبارہ نام نہاد پڑوسی ملکوں کی سرپرستی میں چھب کر پاکستان کے معصوم شہریوں کا خون بہایا ہے لیکن بہت جلد انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :