چیف جسٹس ثاقب نثار کا شہید ڈی آئی جی احمد مبین کے گھرآمد ،ورثاء سے تعزیت کی

جمعہ 17 فروری 2017 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنے جہاں وہ چیئرنگ کراس بم دھماکے میں شہید ہوئے ڈی آئی جی احمد مبین کے گھر گئے اور شہید کے بہنوئی سے احمد مببین کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیںجنہوں نے شہید احمد مبین کی بیوہ سے اظہار تعزیت کیا۔