اسلام آباد، خود کش بمبار کے داخلے کی اطلاعات، انسداد دہشت گردی اٹھائی نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

اہم مقامات، عمارتوں اورتفریحی مقامات کی سیکور ٹی مزید سخت کردی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 23:09

اسلام آباد، خود کش بمبار کے داخلے کی اطلاعات، انسداد دہشت گردی اٹھائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وفاقی دارالحکومت میں خود کش بمبار کے داخلے کی اطلاعات،نیشنل کائونٹر ٹیرر ازم اتھارٹی نے ریڈ الرٹ جاری کردیا،ریڈ زون ، پولیس لائنز،بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ،اسلام ہائی کورٹ، ضلعی عدالتوںسمیت درباروں ، اہم عمارتوںاورتفریحی مقامات کی سیکیور ٹی مزید سخت کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، نیشنل کائونٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسامہ ولد محمد علی محمد نامی خودکش حملہ ٰآور جڑواں شہروں میں خودکش حملے کی کارروائی کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے اس لئے تمام اداروں کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی تاکید کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہائی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسامہ اور اس کا بھائی پشاور میں زیر تعلیم تھے جبکہ کوئٹہ میں موجود غزالی نامی شخص مبینہ طور پر ان کا سہولت کار ہے۔ دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید واقعات کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے ملک بھرمیں سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے،نیکٹا کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،جبکہ ریڈ زون ، پولیس لائنز،بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ،اسلام ہائی کورٹ، ضلعی عدالتوںسمیت درباروں ، اہم عمارتوںاورتفریحی مقامات کی سیکیورٹی کو دوگنا کردیا گیا۔

ملک بھر دہشت گردی کی لہر اور خطرات کے باعثگزشتہ روز فیصل مسجد کو نماز جمعہ سے قبل خالی کروا کر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسجد کی جامع تلاشی کے بعد نمازیوں کی مکمل چھان بین کر کے نماز کی ادائیگی کے لئے اندر جانے دیا۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے ملک میںحالیہ دہشت گر دی کی لہر کے پیش نظر ضلع بھر کے مختلف علا قوں کا دورے کے دوران اہم مقاما ت، اہم تنصیبا ت، ریڈزون سمیت، مسا جد و اما م با ر گا ہو ں کی سیکو ر ٹی کو چیک کیا اور پولیس افسران کو سیکور ٹی ہا ئی الر ٹ رکھنے کے احکا ما ت بھی جا ری کیے ہیں۔

انہوں نے زونل افسران کو ہد ایت کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں سیکور ٹی انتظاما ت کو چیک کر یں اور موجو د ہ حالا ت کے مطا بق افسران و جو انو ں کو بریف کر یں ایس ایس پی اسلام آ با د نے ایف ایٹ کچری ، سر کا ری و غیر سر کا ری دفاتر، تنصیبا ت ، ڈپلو میٹیک انکلیو ، ریڈ زون ، اہم مقاما ت ،مساجد ، اما م با ر گا ہو ں اور مزاروں جس میں بر ی اما م ، سخی شاہ محمو د دربا ر کے علا وہ تعلیمی اداروں ، میڈ یا ہا وسز اور پر یس کلب کا دورہ کر تے ہو ئے وہا ں سیکور ٹی اقداما ت کا جا ئزہ لیا ۔

انہو ں نے پولیس افسران کو مو قع پر سیکور ٹی ا قداما ت کو مو ثر بنا نے کی ہد ایت کر تے ہو ئے کہا کہ کو ئی گا ڑ ی ، مو ٹرسائیکل یافرد بغیر چیکنگ کے نہ گزرے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی برداشت نہیں کیا جا ئے گی ۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی سربراہی میں اسلام آباد انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مذہبی عبادت گاہوں ،مزارات ،درباروں کی سیکیورٹی باقاعدگی سے چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو حکم جاری کیا ہے کہ تعلیمی اداروں ،نجی شاپنگ مالز کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کیے جائیں اور ان کی سیکیورٹی سے متعلق آڈٹ رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :