لاہور,شہبا ز شریف کے تما م وعدے اور نعر ے کھوکھلے ثابت، 78 فیصد لڑ کیاں سکول نہیں جارہی ہیں، رہنماء تحریک انصاف

�لوں میں 8 لاکھ سکو ل بند ہوچکے ہیں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جارہے 80 فیصد آبادی کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں،مشترکہ بیا ن

جمعہ 17 فروری 2017 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات لاہور اشتیا ق ملک اور سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ شہبا ز شریف کے تما م وعدے اور نعر ے کھوکھلے ثابت ہوئے ہے 78 فیصد لڑ کیاں سکول نہیں جارہی ،6 سالوں میں 8 لاکھ سکو ل بند ہوچکے ہیں اور ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جارہے 80 فیصد آبادی کو صاف پینے کا پانی میسر نہیں شہباز شریف کے تمام دعوے جھوٹ نکلیں ہیں جو کہ پنجاب کے حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے یہ نااہل حکمران عوام کو کب تک سہانے خواب دکھاتے رہیں گے ، ہزاروں سکولوں کی نہ چار دیواری ہے اور نہ اہی پینے کا صاف پانی میسر ہے ، پڑھو اور بڑھو کے نعرہ لگانے والے حکمرا ن صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے ، پنجاب حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، صوبے کا شہباز شریف اینڈ کمپنی نے ستیا ناس کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پنجاب میں لا قانونیت انتہا تک پہنچ گئی ہے ،حکومت دوربین سے بھی نظر نہیں آرہی ، صوبے کو قرضے کے بوجھ تلے دبا دیا ہے ۔شہباز شریف کے سیاہ دور اقتدار میں کرپشن عروج پر ہے جنہیں کوئی پکڑنے والا نہیں ہے ، شہباز شریف نے تمام منصوبے مال بنانے کے لیے شروع کیے ہوئے ہیں جن سے عوام کو رتی بھر بھی فائدہ نہیں پہنچ رہا ، شہباز شریف اور ان کی ٹیم دن رات لوٹ مار میں مصروف ہے ،جبکہ عوام بنیادی سہولتوں میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :