ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، سیاست کی بجائے قومی یک جہتی کی اشد ضرورت ہی, پی پی رہنماء میاں محمد ایوب

جمعہ 17 فروری 2017 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے سیہون شریف میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس وقت سیاست کی بجائے قومی یک جہتی کی اشد ضرورت ہے دہشت گردی کے خلاف ہم سب ایک ہیںاور حکومت سے توقع کرتے ہیں کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے گا قوم متحد ہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے لیکن حکومت کو بھی ہوش کے ناخن لینا ہوں گے کیونکہ پاکستان کے دشمن ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں اور اس کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم سب نے سیاسی نظریاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ان کا خاتمہ کرنا ہے اور پاکستان کو دہشر گردی سے پاک کرنا ہے ۔