پنجاب میں نئی جیلوں کی ناقص میٹریل سے تعمیر کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

حکومت پنجاب اورآئی جی جیل خانہ جات سے جواب طلب

جمعہ 17 فروری 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نئی جیلوں کی ناقص میٹریل سے تعمیر کے خلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب اورآئی جی جی جیلخانہ جات سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ردا قاضی نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نئی تعمیر کی جانے والی جیلوں میں غیر معیاری تعمیراتی میٹیریل استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناقص تعمیراتی میٹیریل کے استعمال سے جیلوں میں بند قیدیوں کی زندگیوں کو داو پر لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی ناقص تعمیراتی میٹیریل استعمال کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے پنجاب میں نئی جیلوں کی ناقص میٹیریل سے تعمیر کے خلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب اورآئی جی جی جیلخانہ جات سے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :