محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون

دس مختلف جائیدادوں کو سربمہر کردیا

جمعہ 17 فروری 2017 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ای ایم ای اور گلبہار سوسائٹیوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دس مختلف جائیدادوں کو سربمہر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لاکھوں روپے کے نادہندگان کی جائیدادیں سربمہر کرتے وقت پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔ سیل کیے گئے گھروں میں مقیم بعض اہل خانہ سے ایکسائز کی ٹیموں سے مزاحمت کی اور گھروں سے نکلنے سے انکار کردیا تاہم ایکسائز ٹیمیں ان گھروں کو سیل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :